کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کا اہم دفاتر میں داخلہ بند

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کا اہم دفاتر میں داخلہ روک دیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر عوامی مقامات پر داخلے کیلئے بھی ویکسین کارڑ ضروری ہوگا۔

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے شہری اب کسی سرکاری دفتر یا عوامی مقام سمیت کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹ پر سفر نہیں کرسکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں جو کورونا ویکسین کارڈ چیک کرکے شہریوں کو داخلے کی اجازت دے رہیں ہیں۔

تاحال ویکسین نہ لگوانے والوں کی سہولت کیلئے ویکسین لگانے والی ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں جو بنائی کسی جھنجھٹ کے شہریوں کو ویکسین لگانے کے فرائض سر انجام دیتی رہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More