قومی باکسر محمد وسیم نے 12ویں پروفیشنل فائٹ جیت لی

اسلام آباد: قومی باکسر محمد وسیم نے اپنی 12ویں پروفیشنل فائٹ جیت لی ہے۔

محمد وسیم نے اپنی 12 ویں فائٹ میں کولمبیا کے رابرٹ بریرا کو شکست دی،12 راؤنڈز مکمل ہونے پر ایمپائر نے محمد وسیم کو فاتح قرار دیا۔ محمد وسیم نے ڈبلیوبی اے فلائی ویٹ ورلڈٹائٹل ایلیمینٹرمیچ میں رابرٹ بریرا کو شکست دی۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اس میچ میں فتح کے لیے میری ٹیم نے کافی محنت کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More