واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم سہولت متعارف کروادی

واشنگٹن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے اہم سہولت متعارف کروائی ہے۔

اس سہولت کے بعد اب صارفین واٹس ایپ پر پر اپنی مرضی کی تصویر کو اسٹیکر بنانے سکتے ہیں۔تاہم یہ سہولت ابھی ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ہے۔جس سے صارفین اپنی مرضی کی تصویر کو پی این جی سٹیکر بنا سکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے چیٹ ونڈوز میں اٹیچمنٹ پر کلک کر کے وہاں اسٹیکرز کا انتخاب کرنا ہوگا، جس کے بعد صارف اپنی پسند کی تصویر اپ لوڈ کرے گا تو وہ سٹیکر کی صورت میں سامنے آجائے گی۔صارفین کے پاس سٹیکر کو ایڈیٹ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More