کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار704 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید411کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار886ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار598کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.92فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75ہزار97، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار888، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار876،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار601، بلوچستان میں 33 ہزار471، آزاد کشمیر میں 34 ہزار542 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار15افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار620، خیبرپختونخوا 5 ہزار830، اسلام آباد 952، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 359 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More