پنجاب میں ڈینگی وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے قاتل وار تھم نہ سکے، 24 گھنٹوں میں مزید چار افراد ڈینگی بخار کی وجہ خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ ایک ہی دن میں 108 افراد زہریلے مچھر کے کاٹنے سے اسپتالوں میں جا پہنچے۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈینگی کے وار کم ہوگئے لیکن لاہور سےبدستور کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 گھنٹے میں صوبے بھر سے رپورٹ ہونے والے ایک سو آٹھ کیسوں میں سے بیاسی لاہور سے سامنےآئے۔ اس کے علاوہ گوجرانولہ 7، راولپنڈی 3 ،مظفرگڑھ اور شیخوپورہ میں 2دو افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

ایک ہی دن میں زہریلے مچھر کے کاٹنے سے مزید چار اموات کے بعد مجموعی تعداد 137 تک جاپہنچی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 24,744 مریض اسپتال میں داخل ہوئے جبکہ ایک ہزار تنتالیس مریض زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت نےگزشتہ روز پنجاب بھر میں 217 ان اور آوٹ ڈور سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More