مسلح افراد کی فائرنگ سے ضلع شہدادکوٹ کے پی ٹی آئی کے نائب صدر کا قتل

قمبر:علاقہ لعلو رائنک میں مسلح افراد فائرنگ کرکے پاکستان تحریک انصاف ضلع قمبر شہدادکوٹ کے سینئر نائب صدر کو قتل کرکے ایک نوجوان کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔

قمبر کے علاقے لعلورائنک میں دو نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہوکر رائیس مل اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف ضلع قمبر شہدادکوٹ کے سینیئر نائب صدر رانا سخاوت راجپوت اور ان کے نوجواں بھتیجے کو شدید زخمی کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کی چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر پی ٹی آئی رہنما رانا سخاوت راجپوت زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ فرار ہوگئے اس واقعے پر لعلو رائنک کی سول سوسائٹی کی جانب سے شہر مکمل ہڑتال کرکے لاڑکانہ وارہ روڈ پر دھرنا دیا ہے۔

مظاہرین نے ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی قمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔جاں بحق شخص پاکستان بیت المال ضلع قمبر کے کوآرڈینیٹر،سابقہ امیدوار ایم این اے بھی تھے بھی تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More