جنید صفدر نے اپنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم صفدر کے بیٹے جنید صفدر نےا پنے ولیے کے کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

جنید صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر لگائی ہے۔ شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارڈ پر ولیمے کی تقریب کی تاریخ17دسمبر 2021درج ہے۔ کارڈ پر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کی تصویر بنی ہوئی ہے ساتھ ہی دونوں کے نام بھی لکھے گئے ہیں۔

ولیمے کے کارڈ پر شائع کی گئی تصویر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کے نکاح کے موقع کی ہے۔ جنید صفدر نے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بھی ولیمے کی تاریخ لکھی ہے۔ شریف خاندان کا آبائی گھر رائے ونڈ میں ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شادی کی یہ تقریب بھی وہیں پر ہوگی۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More