وزیراعظم کا سعودی عرب کی جانب سے امداد پر اظہار تشکر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے امدادی رقم کی فراہمی پراظہار تشکر کیا ہے۔

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کی مدد کی۔ سعودی عرب نے ایسے موقع پر مدد کی جب دنیا کومہنگائی کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب پاکستا ن کو 3 ارب ڈالر امدادی رقم اور1.2 ارب ڈالر مؤخر تیل کی ادائیگیوں کیلئے بھی فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے سعودی حکومت اور ولی عہد کا امدادی رقم کی فراہمی کے اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More