خیبرپختونخوا میں ویکسینیشن کا عمل جاری

پشاور: ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں ایک جانب کورونا کے وار جاری ہیں تو دوسری طرف پشاور سمیت صوبے بھر میں ویکسینیشن کا عمل بھی رواں دواں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد انتقال کرنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد5727 تک پہنچ گئی۔

صوبے میں ایک جانب کورونا کے وار جاری ہیں تو دوسری طرف پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں ویکسینیشن کا عمل بھی رواں دواں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد انتقال کرنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد5727جبکہ 93 افراد متاثر ہونے کے بعد کیسز کی تعداد 1 لاکھ77ہزار646ہو گئی۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی ہدایت پر گھر گھر ویکسینیشن کے بعد نجی اور سرکاری دفاتر کے ملازمین کو ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ روز 8855 نئے ٹیسٹ کیے گئے اس طرح اب تک32لاکھ 35ہزار443ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

صوبائی حکومت کی ہداہت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے موٹر وے انٹر چینج پر ناکہ لگا کر سواریوں کی ویکسینیشن چیک کر کے غیر ویکسینیٹڈ افراد کو موقع پر ویکسین لگا نے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز188 افراد صحت یاب ہو گئے جس کے بعد صحت مند افراد کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار466 ہو چکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More