لکی مروت میں دہشتگروں کی پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت: دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق تنگ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی، فائرنگ سے پولیس کے اے ایس آئی بھی شہید ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہدا میں اے ایس آئی یعقوب، سپاہی مستقیم، سپاہی انعام اللہ اور ڈرائیور رحیم شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد آرپی او، ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More