ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی: ٹی 20ورلڈ کپ کا رنگا رنگ میلہ دبئی میں جاری ہے جہاں بنگلہ دیش اور انگلینڈ مد مقابل ہیں۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کی قیادت محمد اللہ جبکہ انگلینڈ کی قیادت آئن مارگن کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں لٹن داس ، محمد نبی ، شکیب الحسن ، مشفیق الرحیم ، عفیف حسین ، نورالحسن ( وکٹ کیپر) ، مہدی حسن ، شریف الاسلام ، نسیم احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

انگلینڈ کے گیارہ کھلاڑیوں میں جیسن رائے ، جوز بٹلر ( وکٹ کیپر)، ڈیوڈ میلان، جونی بریٹسو ، لائم لیونگسٹون ، معین علی ، کرس ووکس ، کرس جورڈن ، ٹیمل ملز شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More