ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی، انگلینڈ آج بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ نمیبیا سے ٹکرائے گا

لاہور: ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے سپر 12 مقابلوں میں بنگلہ دیش آج انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ، نیمبیا سے ٹکرائے گا۔

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے دھماکہ خیز مقابلے جاری، بنگالی ٹائیگرز آج سہ پہر 3 بجے انگلش شیروں کا سامنا کریں گے جبکہ سکاٹش ٹیم کا جوڑ نیمبیا سے پڑے گا۔ گزشتہ روز کھیلے جانیوالے رات 7 بجے کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ میں 4کھلاڑیوں کا شکار کرنے والے حارث رؤف کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ قبل ازیں سہ پہر 3 بجے ساوتھ افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا، ونڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے جبکہ ساوتھ افریقہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ 18 اعشاریہ 2 اوورز میں پورا کر لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More