حکومت عوام کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، پنجاب کا ہر شہر اور ہر قریہ ترقی کرے گا، منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، صوبائی وزراء،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور معاون خصوصی اطلاعات حسان خاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ منتخب نمائندوں کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں، منتخب نمائندوں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے، منتخب نمائندوں کی تجاویز اور سفارشات کا احترام کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ فیصل آباد سمیت ہر شہر کو ترقی کی سمت رواں کر دیا ہے، فیصل آباد میں ٹیکنیکل یونیورسٹی بنائی جائے گی، ٹیکنیکل یونیورسٹی کے منصوبے کے حوالے سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد رنگ روڈ کے منصوبے کو بھی جلد شروع کیا جائے گا، فیصل آباد بائی پاس پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے، پی ٹی آئی دور میں فیصل آباد میں ریکارڈ ترقی ہو رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More