آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، شوکت ترین

سلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، سعودی عرب سے چار ارب بیس کروڑ ڈالر کی امداد سے روپے پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ساتھ نیوز کو کانفرنس میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ وزیر اعظم کی درخواست پر سعودی عرب ولی عہد نے تین ارب ڈالرز فراہم کرنے کی منظوری دی جبکہ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر پیٹرولیم مصنوعات کی موخر خریداری کیلئے دیئے گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد وہ واپس آئے معاہدے میں ایک آدھ چیز رہ گئی ہے اسے جلد طے کر لیا جائے گا، سعودی عرب کی امداد کا آئی ایم ایف سے تعلق نہیں پروگرام کی بحالی سے ملک کی معاشی ترقی میں تیزی آئے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے بعد دنیا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیداواری مراکز بند تھے جس کے باعث طلب میں اضافہ اور سپلائی میں کمی ہوئی دنیا بھر میں مختلف اشیاء اور اجناس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، تاہم اب بھی پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں قیمتیں کم بڑھیں گیس کی قیمتیں 2019 کے بعد سے نہیں بڑھائی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More