ملک بھر میں سیلاب سے تباہی،اموات کی تعداد982 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہوگئی۔

نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور1۔بارشوں اور سيلاب کے باعث 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کى تعداد 982 ہوگئی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خيبر پختونخوا میں بارشوں اور سيلاب سے گزشتہ 24گھنٹے کےدوران10افراد جاں بحق ہوئے۔سندھ میں  گزشتہ 24گھنٹے کےدوران33افراد  جان کی بازی ہار گئے۔بارشوں اور سيلاب سے پنجاب میں  گزشتہ روز 2اموات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سيلاب سے گزشتہ 24گھنٹے کےدوران مختلف مقامات پر 113افرادزخمی  ہوئے۔ مجموعی طور پر اب تک ایک ہزار 456افراد زخمی ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب سے 149 پلوں کو نقصان پہنچا۔بارشوں کے باعث اب تک ملک بھر میں 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ 8 لاکھ 25 ہزار سے زائد مويشی بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

ملک بھر میں 48 ہزار 931 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔متاثرین میں 27 ہزار سے زائد خیمے، 35 ہزار سے زائد ترپالیں اور 17 ہزار سے زائد کمبل تقسیم کیے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More