پی ٹی آئی کا ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا فیصلہ

لاہور: پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے اور اپنے امیدوار پرویز الہیٰ کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے کے بعد اگلی حکمت عملی طے کر لی۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کااگلا ٹارگٹ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری ہیں۔ پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد پر جلد ووٹنگ کروائی جائے گی۔پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر کے تمام اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد پوری ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں کسی وقت بھی عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے پر رکھی جا سکتی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے 186 ووٹ درکار ہیں جو پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پاس موجود ہیں۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 2 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس 23جولائی کو ارکان کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔اجلاس پینل آف چیئرمین نوابزادہ وسیم بادوزئی نے آج تک ملتوی کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More