ڈالر قابو سے باہر، 236 روپے کا ہوگیا

کراچی: ڈالرمزید 3روپے 7 پیسے مہنگا ہو کر 236 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے 7 پیسے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالرنئی تاریخی بلندی 236 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر 233 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More