چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم پر چوہدری پرویزالہیٰ نے رات گئے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے چوہدری پرویزالہیٰ سےحلف لیا، حلف برداری تقریب میں تحریک انصاف کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے صدرعارف علوی سے ملاقات کی، جہاں صدر نے وزرات اعلی کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلی بنانے کے فیصلے کو قرار عدم قرار دیتے ہوئے ، رات ہی پرویز الہی سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی، تاہم گورنر پنجاب نے پرویز الہیٰ سے وزیراعلیٰ کا حلف لینے سے معذرت کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More