دوسرا ٹیسٹ،سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری

گال: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے گال ٹیسٹ کے چوتھے روز کا میچ جاری ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 508 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا میچ جاری ہے۔ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کر دی۔ جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے پہاڑ جیسا ہدف مل گیا۔پاکستان نے سری لنکا کو شکست کے لیے 508 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہے۔

پاکستان نے چوتھے روز بیٹنگ کا آغاز کیا اور 42 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی۔ عبداللہ شفیق 16 رنز بنا کر جےسوریا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد انعام الحق اور بابر اعظم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور 89 کا مجموعی اسکورز بنا لیا۔ پاکستان کے دوسری اننگز میں 89 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ کے مجموعی اسکور پر خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز سے شروع کی تو دمتھ کرونا رتنے 27 اور دننجیا ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ میزبان ٹیم کے کپتان کرونارتنے 61 رنز اور ویلا لیگ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دھنانجایا ڈی سلوا 109 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکن ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنائے اور اسے 508 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور میزبان سری لنکا کو 147 رنز کی بڑی برتری حاصل تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More