تازہ ترین
دورہ انگلینڈ، دس میں سے چھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

دورہ انگلینڈ، دس میں سے چھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

لاہور: (27 جون 2020) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان نے بتایا ہے کہ جن دس کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے چھ کھلاڑیوں کے نتائج منفی آئے ہیں۔

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محمد حفیظ، وہاب ریاض ، شاداب خان، فخر زمان، محمد حسنین اور محمد رضوان کے دوبارہ کئے گئے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن ریسرو کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہوئے ان میں عماد بٹ کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ پلیٗرز اورگیارہ آفیشلز کے ہم نے دوبارہ ٹیسٹ لیے اوران سب کے رزلٹ دوبارہ منفی آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آئے ہیں ان میں حیدر علی، حارث رؤف، کاشف بھٹی اور عمران خان شامل ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا 11 رکنی عملہ بھی ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم اگست اور ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سیریز میں 3 ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی،نائب کپتان بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فوادعالم، افتخاراحمد،عماد وسیم ، امام الحق، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ ، خوشدل شاہ،محمد عباس،موسیٰ خان، نسیم شاہ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔ دورہ انگلینڈ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، وہاں کا موسم بدلتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنڈیشن کے حساب سے اپنا گیم پلان تیار کریں گے ،کرکٹ کے بغیر بہت مشکل وقت گزارا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ محمد رضوان مکمل صحت یاب ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے، مشکل وقت کے اندر ہم پاکستانیوں کو خوشی دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بند دروازوں میں کرکٹ کھیلنا چیلنج ہو گا، دس سال دبئی میں بغیر تماشائیوں کے میچز کھیلیں ہیں،۔

Comments are closed.

Scroll To Top