ہم عمران خان کی طرح انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کی طرح انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے قانون کو اپنا راستہ لینے دیا جائے گا۔

وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کو نیب گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم پر بنائے جانے والے کیسز میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔تمام گرفتار لوگ ایک ایک کر کے رہا ہوئے اور عدالتیں ضمانت پر یہ کہنے پر مجبور ہوئی کہ کرپشن نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی طرح انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے.ہم کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے قانون کو اپنا راستہ لینے دیا جائے گا۔ ہم اگر عمران خان کی طرح انتقامی سیاست کی راہ پر چلیں گے تو ہم بھی ملزم ہونگے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم قانون کو شفاف طریقے سے کام کرنے دیں گے۔ اگر کوئی بدعنوانی یا بے ضابطگی ہے تو قانون 2جمع2چار کی طرح کام کرے۔عمران خان اقتدار جانے کے بعد نفسیاتی ہوچکے ہیں وہ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More