ملک بھر میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 117 رہی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 2 اموات ہوئیں، کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 371 ہے۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار 73 ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 141 ہوچکی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19 ہزار 90 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 80 لاکھ 86 ہزار 42 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 187 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ ملک میں اب تک 13 کروڑ 42 لاکھ 14 ہزار 841 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 12 کروڑ 14 لاکھ 29 ہزار 258 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More