افغانستان کی عبوری کابینہ میں مزید 27 وزراء کی شمولیت

کابل: افغانستان کی عبوری کابینہ میں توسیع کرکے ستائیس نئے وزرا ء اور نائب وزیر شامل کرلئے گئے ہیں جبکہ کور کمانڈرز کی بھی نامزدگیاں کی گئیں ہیں ۔

افغان ٹی وی کے مطابق طالبان نے وزراء اور نائب وزراء سمیت دو درجن سے زائد اعلیٰ سطح کے عہدیداروں کا اعلان کیا۔ عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ تقرریاں طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے احکامات کی تعمیل میں کی گئی ہیں۔

مولوی شہاب الدین دلاور کو معدنیات اور پٹرولیم کا قائم مقام وزیر اور ملا محمد عباس اخوند کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا قائم مقام وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ مجاہد کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پچیس دیگر کو نائب وزیر، کور کمانڈر اور آزاد محکموں کے سربراہوں کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More