اگر ملک میں سازش گھمانے کی کوشش کی تو انہیں جیل میں گھماؤں گا، حمزہ شہباز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیاسی لانگ مارچ ہوتے ہیں ہونے چاہیں۔ لیکن ان کے پیچھا انتشار نہیں ہونا چاہیے۔ آپ کہہ رہے ہیں ملک کے تین ٹکڑے ہوجائیں گے، کونسی سیاست ہے یہ؟۔

حمزہ شہباز نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست اپنی جگہ ملک سب سے اہم ہے۔کیا احتجاج کا مطلب ملکی املاک کو نقصان پہنچانا ہے؟ہجوم کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ہوتےہیں لیکن درختوں کوآگ لگاناکون سی سیاست ہے؟آپ کہتےہیں ملک کے 3 ٹکڑےہوجائیں گےیہ کون سی سیاست ہے؟عمران خان لوگوں کوڈی چوک پردھاوابولنےکی دعوت دیتےہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دھرنے کی آڑ خون خرابا مچانے کو جہاد نہیں کہتے۔ آپ خود کہتے ہیں میرے دھرنے میں اسلحہ والے تھے، ایریل فائرنگ بھی ہوئی۔ عوام نے اپ کے دھرنے کا دھڑن تختہ کر کے مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر تم نے ملک میں سازش گھمانے کی کوشش کی میں تمہیں جیل میں گھماؤں گا۔اب تمہیں اجازت نہیں ملے گی سوچ سمجھ کر انتشار پھیلانے کی کوشش کرنا۔اب انتشاری دھرنے کی اجازت نہیں دونگا۔ اس دفعہ جیل بھی بھیجیں گے کیونکہ تم ملک سے دشمنی کر رہے ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ آؤ جہاد کرنا ہے تو مہنگائی، غریبی، بے روزگاری کے کیخلاف کرو۔عمران خان کی طرح الزام تراشی نہیں کرونگا قوم سے وعدہ کیا غریب کے دکھوں کا مداوعا کریںگے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام نے عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ لیا۔چارسال قوم نے برداشت کیا، تہماری کارکردگی صفر ہے۔قوم کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کریں گے، معیشت بحال کریں گے، پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جو عمران خان نے تحفہ دیا ہے۔گھی اور چینی سستی کرکے قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔چند دنوں میں سستی دوائیاں اور کینسر کی دعائیں فری مہیا کرینگے۔جتنا ممکن ہوسکے غریب کے کچن کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرینگے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں آئے چند ہفتے ہوئےہیں،مسائل کا انبار ہے۔74سالوں میں جتنا قرضہ لیا اس کا 80 فیصد عمران خان نے تین سال میں لئے اور پروجیکٹ کوئی بنایا تو دیکھا دیں۔ اداروں اور ملک کے خلاف بیانات دیئے جارہے ہیں۔معاشی حالات سب کے سامنے ہیں ،4سال میں کیا کیاگیا؟ قوم کو بتائینگے کے کس نے ٹی بوائے کے نام پر پیسے منگوائے منی لانڈرنگ کی۔ فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More