رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف ک ےسامنے نوٹیرائز کرایا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رنا شمیشم کے حلف نامے سے متعلق اخبار کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

فواد چوہدری نے خبر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔ حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا۔

اانہوں نے کہا ہے کہ نئے انکشافات نے پھرشریف فیلی کو سیلین مافیا ثابت کیا۔ وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More