وزیراعظم کی چینی صدر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلفون پر رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 100ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے چین کو غربت سے نکالنے اور چار دہائیوں پر محیط اصلاحات کے کامیاب پروگرام کو سراہا۔

وزیراعظم نے کورونا وبا کے خلاف چین کی حکمت عملی اور پاکستان سمیت ترقی پزیر ممالک سے تعاون کی بھی تعریف کی،چین پاکستان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اعلی معیار کو سراہتے ہوئے اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پرکام کاجلد آغازعلاقائی ترقی کا باعث بنے گا۔ افغانستان کی تازہ صورتحال کے حوالے سےوزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کوانسانی بحران سےبچانے کےلیے عالمی برادری کومدد کرنی ہوگی۔دونوں رہنماؤں نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدرکوجلد دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More