ہارون آباد: نہر سکس آر میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

ہارون آباد: نہر سکس آر میں فقیروالی کے قریب سو فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ کسانوں کی سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں، نقصان کا اندیشہ کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ انہار کے مطابق نہر سکس آر میں فقیروالی کے قریب سو فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ شگاف پڑنے سے کسانوں کی سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آگئیں جس سے نقصان کا اندیشہ ہے۔

کسانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شگاف محکمہ انہار کے عملے کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پڑا، عملہ اپنی ڈیوٹی نہیں کرتا، نہر کے کنارے کمزور ہو کر ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

محکمہ انہار کے ایس ڈی او کے مطابق ہیوی مشینری اور عملہ موقع پر بھیجا جا رہا ہے، کل تک شگاف پر کر لیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More