خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 99 کیسز رپورٹ

پشاور:خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 99 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جن میں سے 27 صوبائی دارالحکومت پشاور سے رپورٹ ہوئے

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے بتایا گیا کہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی سے متاثرہ 246افراد زیر علاج ہیں۔

ڈینگی سے متاثرہ سب سے زیادہ 70 مریض خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More