ملک میں مہنگائی کی تصدیق وفاقی ادارہ شماریات بھی کر رہا ہے، ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی بدترین بےلگام مہنگائی کی سونامی نےعوام کو نچوڑکررکھ دیا ہے ، مہنگائی کی تصدیق وفاقی ادارہ شماریات بھی کررہا ہے۔

ملک میں بدترین مہنگائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی سونامی نے عوام کو نچور کررکھ دیا ہے، اس لئےعوام، تنگ آمدبجنگ آمد، کے مصداق بن کراحتجاجی مظاہروں کے ذریعےمہنگائی کےخلاف سڑکوں پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان،ان کےوزراء اور گورنر اسٹیٹ بینک مہنگائی کے مارےعوام کے زخموں پر توہین آمیز بیانات دےکر نمک پاشی کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان می مہنگائی دیگر ممالک سے کم ہے تو پھر عوام کو بتادیں کہ وہاں کےعوام کی آمدنی اور حکومتوں کی جانب سے ملنے والی مراعات ،کیا ہیں اور کتنی ہیں؟، عمران خان کے وزراء کی فوج کم کردیں، وزراء، وزیراعظم، ایوان صدر، گورنر،وزیراعلی کے محللات کے اخراجات کیوں کم نہیں کرتے؟۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More