پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 392 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید572کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار806ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42ہزار96کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.36 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68ہزار164، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار553، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار307، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار749، بلوچستان میں 33 ہزار204، آزاد کشمیر میں 34 ہزار443 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار386 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 898 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار551، خیبرپختونخوا 5 ہزار724، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 355 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More