مہنگائی کے کنٹرول کیلئے عمران خان جلد پیکج کا اعلان کریں گے

لاہور: وزیر علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے کنٹرول کیلئے عمران خان جلد پیکج کا اعلان کریں گے، حکومت 5 سال مکمل کرے گی۔

ملتان میں کورونا موبائل ویکسینیشن کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کی عوام سے سیکریٹریٹ کا کیا ہوا وعدہ پورا کیا، تمام سیکریٹریز کے اختیارات مرحلہ وار بحال کریں گے، سیکریٹریٹ کی مکمل بحالی سے 70 ہزار نوکریاں آئیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان جلد عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ سوالات کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More