یہ وقت ایک قوم بن کر سیلاب متاثرین کی زیادہ سےزیادہ مددکرنےکا ہے، بابر اعظم

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عوام سے سیلاب متاثرین کے لیے دعا کی اپیل کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے دعا گو ہوں، یہ وقت ہے قوم بن کر کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے اب تک 937 افراد جاں بحق اور ایک ہزار 300 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More