اسلام آباد میں حالات کے پیش نظر فوج طلب

اسلام آباد: حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں فوج کو طلب کرلیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کی گئی ہے۔ فوج ریڈ زون میں موجود سرکاری عمارتوں کا تحفظ کرے گی۔

قبل ازیں اسلام آباد میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، جس کے باعث ڈی چوک میدان جنگ بن گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More