سوال اٹھانے والے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا گیا

لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوال اٹھانے والے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا گیا، چار سال کوشش کے باوجود سابقہ حکومت سیاسی مخالفین پر الزامات ثابت نہ کر سکی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں، جو سوال پوچھے اُس کو گالی اور دھمکی دی جاتی ہے، کرپشن کا حساب نہ لیں، وہ مرضی کے سوال اور اپنی مرضی کے جواب چاہتے ہیں، ‎عمران صاحب مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں جہاں ان کی مرضی سے آؤٹ اور ناٹ آؤٹ دیا جائے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب مرضی کا جج، مرضی کا وکیل اور مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں، ‎عمران صاحب آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو، وہ اپنے آپ کو ہی آئین اور قانون سمجھتے ہیں، ‎عمران صاحب خود کو ہی عدالت، جج اور پولیس سمجھتے ہیں، ‎عدالت سوال پوچھے تو اس کی توہین کرو، الزام لگاؤ اور پھر سازش کہو،‎ الیکشن کمشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہو، الزام لگاؤ اور گھیراؤ کی دھمکیاں دو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More