مئی سیاست میں ہنگامہ خیز مہینہ ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی سیاست میں ہنگامہ خیز مہینہ ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ استعفے لیے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں، پٹرول پرسبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کوزبردست ایندھن فراہم ہوگا۔ تحریک حکومت کوجلد ختم کردے گی، ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن رہ گیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پٹرول اوربجلی پرآئی ایم ایف کے دبائو پرسبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرکھودے گی۔ عمران خان روس سے 30 فیصد سستی گیس، پٹرول اورگندم لینے جارہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ملک میں عوام کوبڑا ریلیف ملتا اورمہنگائی میں کمی آتی، سامراجی سازش کے تحت عوام کوسستی گیس، پٹرول اورگندم سے محروم کردیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More