مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کا کیس، جسٹس فاروق حیدر کی سماعت سے معذرت

لاہور: ہائیکورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نےمریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کر لی۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کو بھجوا دی۔ عدالت کی جانب سے نوٹ لکھا گیا ہے کہ چیف جسٹس کسی دوسرے بینچ کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کریں۔

دوسری جانب نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس زیر التوا ہے۔مریم نواز کیخلاف نیب حملہ کیس بھی زیر التواہے۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق مریم نواز کے علاوہ تمام ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ مریم بھی بیرون ملک چلی گئیں تو خدشہ ہے واپس نہیں آئیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More