حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سے کیا گیا اورنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطرپر 2 سے 5 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی، وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More