ملک کو خانہ جنگی اور خون ریزی سے بچانے کا واحد حل الیکشن ہیں

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو خانہ جنگی اور خون ریزی سے بچانے کا واحد حل الیکشن ہیں ، حکومت 30 مئی سے قبل انتخابات کا اعلان کر دے ورنہ عمران خان کی کال پر پورا پاکستان اسلام آباد اکٹھا ہو جاے گا۔

منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا جا رہاہے ، اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ دنیا کی طاقت بھی اکٹھی ہو جائے تو بھی انتخابات کو نہیں روکا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کال دی ہے وہ پوری منصوبہ بندی کے بعد دی گئی ہے ، ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے لیکن چوروں کو چھوڑیں گے نہیں، چاہے تمام میڈیا کو بند کر دیا جائے مگر قوم جانتی ہے ان جماعتوں کو کس نے اٹھایا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عوام اس وقت عمران خان کے ساتھ ہیں، میں روزے کی حالت میں کہہ رہا ہوں کہ ہماری پوزیشن اتنی اچھی نہیں تھی جتنی ان بے وقوفوں کی وجہ سے ہو گئی ہے ، ملک کے عوام غیرت کھا گئے ہیں، آج ہر حلقے سے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ۔یہ سار تو انتخابات کا مطالبہ کرتے تھے اب اس سے بھاگ رہے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More