کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ منظر عام پر آگئی، ویڈیو بیان دے دیا

لاہور: کراچی سے لاپتہ لڑکی دعا زہرہ کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، 10 روز سے لاپتہ دعا زہرہ لاہور سے مل گئی، جہاں لڑکی نے نکاح بھی کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق دعا زہرہ نے لاہورسے ایک بیان بھی دیا ہے جس میں اس نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے کراچی سے لاہور آئی ۔ بتایا گیا گیا ہے کہ دعا زہرہ کو لاہور پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے لاہور اور کراچی کی پولیس مسلسل رابطے میں ہے۔

لڑکی کو جلد ہی لاہور سے کراچی منتقل کردیا جائے گا جب کہ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دعا زہرہ نے لاہور میں نکاح کر لیا ہے ، جس لڑکے سے نکاح کیا اس کا تعلق لاہور سے ہی ہے۔ دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنی پسند سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے، گھر والے تشدد کرتے تھے، زبردستی میری شادی کسی اور سے کروانا چاہتے تھے۔

دعا کے مطابق مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، اپنی مرضی سے یہاں آئی ہوں اور کوئی قیمتی سامان بھی ساتھ نہیں لائی، گھر والوں نے میری غلط عمر بتائی،14نہیں 18سال کی ہوں۔ دعا نے مزید کہا کہ اپنی مرضی سے شادی کی ہے، خاوند کے ساتھ خوش ہوں، مجھے تنگ نہ کیا جائے، اپنے ۔بیان حلفی میں دعا زہرہ نے17 اپریل کو ظہیر احمد سے نکاح کی تصدیق بھی کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More