آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے، ہم سیاسی اور گروہی اختلافات اور زاتی مفادات کو پس پشت ڈالیں گے۔

وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے یوم قائد پر اپنے پیغام میں کہا کہ رواداری، روشن خیالی اور جمہوریت کا فروغ قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، روایتی دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اتحاد واتفاق کے ذریعہ ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے، قائد کے زریں اصول اتحاد، تنظیم اوریقین محکم پاکستان کو مستحکم ریاست بنانے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں، ان اصولوں پر عملدرآمد کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More