صدر پاکستان ڈاکڑ عارف علوی کی کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ سلام کو اس دنیا میں امن، بھائی چارے اور انسانیت کے احترام کی علامت کے طور پر بھیجا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسیحی برادری کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ سلام نے بیمار انسانیت کو شفا بخشی، رواداری، محبت اور ہمدردی کی اعلیٰ اقدار کی بھی تبلیغ کی ، ہم بحیثیت مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ سلام کا خصوصی احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نےتمام برادریوں کیلئے، بلا تفریقِ مذہب، پیشہ، مساوات، آزادی اور تحفظ کی پالیسی کا اعلان کیا، پاکستان میں شہریوں کو تمام حقوق حاصل ہیں، اقلیتیں ملکی ترقی و خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More