بانی پاکستان محمد علی جناح کا یومِ پیدائش، مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، پاکستان کے حصول کیلئے لازوال کردار پر قوم ہمیشہ محمد علی جناح کی احسان مند رہے گی۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے، کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں بابائے قوم کو قومی سلام پیش کیا گیا اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے، جنہوں نے بانیٔ پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سال میں 3 بار، 14 اگست، 6 ستمبر اور آج یعنی 25 دسمبر کو منعقد کی جاتی ہے، اس تقریب میں نیوی، ایئر فورس اور پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس بالترتیب ذمے داریاں سنبھالتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More