پاکستان میں مسیحی برادری آج کرسمس مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے

کراچی: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں آج مسیحی برادی کرسمس مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی سروسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے گھروں کی سجاوٹ کرسمس سے جڑی ایک قدیم روایت ہے جس میں موم بتیاں، پھول، تصاویر، کرسمس ٹریز، سانتا کلاز ، کارڈز، ٹافیوں کے ڈبے اور دیگر آرائشی اشیاء درکار ہوتی ہیں۔

تمام تیاریاں یکم دسمبر سے ہی شروع ہوجاتی ہیں اوریہ سلسلہ پچیس دسمبرتک جاری رہتا ہے۔کرسمس کے موقع پر تمام گرجاگھروں میں کرسمس کیک بھی کاٹا جائے گا۔ تقریبات کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کیلئےخصوصی دعائیں بھی ہونگی۔

پولیس کی جانب سے اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام افراد کو چیکنگ کے بعد چرچز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More