کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8ریکاڑد کی گئی۔

خانوزئی، زیارت، پشین ، کچلاک ، بلیلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ ،زلزلے کےجھٹکے 11بجکر 39منٹ پر آئے۔ کوئٹہ میں زلزلے کا مرکز قلات سے 40کلومیٹر دوراورگہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا، پشین میں لوگ دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ ورد کرنے لگے۔ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ اور بونیر میں محسوس کیے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More