لاہور میں ڈینگی کے وار جاری، مزید دو افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر کے قاتلانہ وار جاری ہیں، 24 گھنٹےدوران ڈینگی بخار میں مبتلا مزید دوافراد چل بسے۔ ایک ہی دن میں 204 افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق بھی ہوئی۔

پنجاب حکومت کےتمام تر اقدامات کے باوجود ڈینگی مچھر قابونہ آسکا۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران صوبہ سےڈینگی کے 204 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 159 افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔

اسی طرح راولپنڈی سے ڈینگی کے11، گوجرانولہ 7، فیصل آباد 6 جبکہ سرگودھا، سیالکوٹ اور شیخوپورہ سےڈینگی کے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کےمطابق صوبے بھر میں گزشتہ روز مزید دو افراد ڈینگی بخار سے زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 129 تک جا پہنچی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More