حکومت نے رابطہ نہ کیا، پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

سیکریٹری اطلاعات ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاحال مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مذاق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش مارجن میں اضافے تک جاری رہے گی، حکومت کی جانب سے سمری ارسال کرنے کا وعدہ 3 نومبر کو کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے،ایسوسی ایشن میں شامل تمام پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی بند ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More