کاروباری ہفتے کا چوتھا روز: 100 انڈیکس 429 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مندی رہی- 429 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 44ہزار کی حد بھی گنوا بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی۔ مندی کے باعث 100 انڈیکس 44ہزار کی حدگنوا بیٹھا۔ مارکیٹ 429پوائنٹس کی کمی سے 43ہزار 935پر بند ہوئی، دن بھر مجموعی طورپر341 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 190کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ 129کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ24 ہزار روپے پرآگیا، 10 گرام سونے کی قیمت86 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 6ہزار310 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں2 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1790ڈالر پرپہنچ گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے کے اضافے سے 177.50 سے178روپے پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے کی کمی سے 175.04 سے 174.98 پر بند ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More