صدر مملکت نے قومی احتساب ترمیمی بل 2021 کی توثیق کردی

اسلام آباد: صدرعارف علوی نے قومی احتساب ( ترمیمی ) بل 2021 کی توثیق کردی۔صدرمملکت نے تسنیم سلطانہ اور محبوب علی دایو کی احتساب عدالت کے جج کے طور پر تعیناتی بھی کی۔

صدر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل، 2021 کی توثیق کردی۔ صدرمملکت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2021 اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (دوسری ترمیم) بل 2021 کی بھی منظوری دی۔ توثیق کے بعد تینوں بل ایکٹ بن گئے۔

صدر مملکت نے تسنیم سلطانہ اور محبوب علی دایو کی احتساب عدالت کے جج کے طور پر تعیناتی بھی کی۔ تسنیم سلطانہ، کراچی جبکہ محبوب علی دایو حیدر آباد احتساب عدالت کے جج ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More