حکومت ملکی عوام کے سامنے جوابدہ ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارکوں اور جنگلات کیلئے نشان زد قیمتی سرکاری اراضی کو بچانے کیلئے ایک خصوصی سیل بنایا جائے۔

قومی رابطہ کمیٹی تعمیرات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تجاوزات والی زمینوں پر جنگلات کی کٹائی کو یقینی بنا کر ملک کے جنگلات کے رقبے کو بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کریں، قبضہ کرنے والوں سے جنگلات کی اراضی واگزار کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، زمین کے غیرقانونی استعمال اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیڈسٹرل سروے کے نتائج صوبوں کے ساتھ شیئر کیے جائیں، عوامی املاک کی بازیابی کیلئے فوری کارروائی کی جائے، ذاتی طور پرہر 15 روز بعد اجلاس میں پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے گی، حکومت ملکی عوام کے سامنے جوابدہ ہے، سرکاری اراضی کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے قبضہ مافیا سے نمٹنے کیلئے منظم انداز اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارکوں اور جنگلات کیلئے نشان زد قیمتی سرکاری اراضی کو بچانے کیلئے ایک خصوصی سیل بنایا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More