آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سیکریٹری جنرل ڈیفنس کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کیلئے امداد کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کے سیکریٹری جنرل ڈیفنس نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور سپہ سالار سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فوجی تعاون، تربیتی امور سمیت انسداد دہشتگردی میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا۔ اٹلی کے سیکرٹری ڈیفنس نے افغان امن عمل، بارڈر مینجمنٹ، علاقائی استحکام میں بھی پاکستان کے کردار کو سراہا اوراٹلی کے سیکریٹری جنرل کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کیلئے امداد کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے اور پاکستان علاقائی اور عالمی معاملات میں اٹلی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More